پاکستان

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یومِ پاکستان کی پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا پرچم بلند کیا گیا۔

 تقریب میں طلبا نے قومی نغموں پر پرفارمنس دی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا، ناظم الامورآفتاب حسن خان نےلان میں قومی ترانےکی دھن پرپاکستان کا پرچم بلندکیا، پاکستان ہائی کمیشن کے افسران اور عملے نے اپنی فیملیزکے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں صدرپاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، ناظم الامور نے قائداعظم اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو  زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر سے کل جماعتی حریت کانفرنس نے حکومتِ پاکستان اور عوام کو مبارک باد کا پیغام بھیجا اور  پاکستان کی ترقی، خوش حالی اور استحکام کے لیے دعاؤں کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :