پاکستان

کابینہ نےجنوبی پنجاب صوبےکےقیام کیلئے آئینی ترمیمی بل لانےکی منظوری دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نےجنوبی پنجاب صوبےکےقیام کے لیے آئینی ترمیمی بل لانےکی منظوری دے دی۔

کابینہ ذرائع کا کہنا ہےکہ جنوبی پنجاب صوبےکےقیام کے لیے آئینی بل کی منظوری سرکولیشن سمری کےذریعے لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبےکے قیام کابل قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ کافی عرصے سے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم اب تک اسے عملی جامہ نہیں پہنایا گیا، تحریک انصاف کے انتخابی منشور میں بھی جنوبی پنجاب صوبے کا قیام کا وعدہ شامل تھا۔


مزید خبریں :