06 نومبر ، 2012
لندن. . . .این جی ٹی …فن عمر کا محتاج نہیں ہوتا اور یہ بات برطانیہ کے11سالہ بچے جارج ہارلیونو نے ثابت کر دکھائی ہے۔ برطانیہ کی مختلف کاؤنٹیز میں ایک پروگرام کے تحت جگہ جگہ پیانو رکھ دیے گئے جس کے تحت کوئی بھی انہیں بجاتے ہوئے شہر کی مصروف شاہراہوں پر سُریلی دھنیں بکھیرتا نظر آتا۔اس موقع سے جارج نے بھی فائدہ اٹھانے کی ٹھانی اور دوسروں تک اپنی صلاحیتیں پہنچانے کے لیے اُس نے بھی ایک پیانو سنبھال لیا۔صرف چھ سال کی عمر سے پیانو کلاسسزلیتا جارج اب11سال کی عمر میں پیانو بجانا بخوبی جان چکا تھا لہٰذا اُس نے بیچ شاہراہ پرجب سریلی دھنیں بکھیرنا شروع کیں تو لوگ بے اختیار رُکنے لگے اور بچے کی صلاحیتوں کی داد دیتے نظر آئے۔