Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
06 نومبر ، 2012

منفرد روبوٹک ٹیبل،کھانے پینے کی اشیاء خودچل کر آپ تک پہنچائے

 منفرد روبوٹک ٹیبل،کھانے پینے کی اشیاء خودچل کر آپ تک پہنچائے

ٹوکیو…این جی ٹی…جاپانی ماہرین نے ایک ایسی منفرد روبوٹک ٹیبل تیار کی ہے جو ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں ویٹرز کا کام بخوبی سر انجام دینے کی صلا حیت رکھتی ہے۔دو پہیوں والی اس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹیبل کے اوپر جوس اور دیگر پلیٹیں رکھ دی جاتی ہے جو ہدایات پر عمل کر تے ہو ئے کسی مدد کے بغیر مطلو بہ جگہ پہنچ جاتی ہے۔اس روبوٹک ٹیبل کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ اپنا توازن اس طرح بر قرار رکھتی ہے کہ اس پر رکھی اشیاء کسی جھٹکے سے گرے بغیر گاہک تک پہنچ جاتی ہیں۔

مزید خبریں :