Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
06 نومبر ، 2012

میاں مٹھو کی قید میں خوراک کے حصول کا انوکھا انداز

 میاں مٹھو کی قید میں خوراک کے حصول کا انوکھا انداز

سیول …این جی ٹی…جنوبی کوریا کے چڑیا گھر میں کورین زبان بولنے والے ہاتھی کے بعد ایک طوطے نے بھی سائنسی ماہرین کو حیران کر کے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔Figaro نامی یہ طوطا اس قدر ذہین ہے کہ جب اس کے پنجرے کے باہر خشک میوہ جات ڈالے جاتے ہیں تو یہ قید ہو نے کے باعث سوکھی ٹہنی کو اپنی چونچ میں پکڑ اس کی مدد سے خوراک کو اپنی جانب کھینچ کر قریب لاتاہے۔ڈنڈی کو وہ فاصلے کی مناسبت سے توڑتا اورجیسے ہی اس کی مدد سے خوراک پنجرے کے قریب آتی ہے اسے اپنی چونچ سے پکڑ کر ناممکن کو ممکن کر دکھاتا ہے ۔آکسفورڈ یو نیورسٹی کے ریسرچرزاس طوطے کی خوراک تک رسائی کی اس جستجو اور طریقہ کار کو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں جوکہ کسی سے کم نہیں۔

مزید خبریں :