01 اپریل ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین گروپ اور پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پی پی وفد نے مسلم لیگ ن کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کیلئے ووٹ کی درخواست کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن نے ترین گروپ کو یقین دہانی کرائی کہ پی پی ہرطرح کی گارنٹی دینےکو تیار ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ نے ملاقات میں متحدہ اپوزیشن سے وزارت اعلیٰ مانگ لی۔ اس حوالے سے ندیم افضل چن کا کہناتھاکہ ہم نے ترین گروپ سے ہونے والی ملاقات سے متعلق ن لیگ کوآگاہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور متحدہ اپوزیشن نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کو نامزد کیا ہے اور نواز شریف نے حتمی منظوری بھی دے دی ہے۔