Time 08 اپریل ، 2022
پاکستان

اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو مصالحت کی پیشکش

شہباز شریف نے جمعرات کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی پی ٹی آئی کو مصالحت کی پیش کش کی تاکہ انتخابی اصلاحات میں تمام سیاسی جماعتوں کی مرضی شامل ہو/ فائل فوٹو
شہباز شریف نے جمعرات کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی پی ٹی آئی کو مصالحت کی پیش کش کی تاکہ انتخابی اصلاحات میں تمام سیاسی جماعتوں کی مرضی شامل ہو/ فائل فوٹو

اسلام آباد: اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو مصالحت کی پیشکش کی گئی ہے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے جمعرات کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی پی ٹی آئی کو مصالحت کی پیشکش کی تاکہ انتخابی اصلاحات میں تمام سیاسی جماعتوں کی مرضی شامل ہو۔

ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ شہباز شریف نے مذکورہ پیش کش اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کی جب کہ یہ پیشکش انتخابی اصلاحات تک محدود ہے لیکن اگر پی ٹی آئی قیادت کسی اور ضمن میں تعاون کا اظہار کرے گی تو اس پر بعد میں غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج مستعفی ہوسکتے ہیں جب کہ اسحاق ڈار رواں ماہ کے آخر تک وطن واپس آئیں گے۔

نوٹ: یہ خبر 8 اپریل 2022 کے روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی


مزید خبریں :