6 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر رسی پر چلنے والے شخص نے عالمی ریکارڈ بنادیا

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں موجود شخص کو دو پیراشوٹ کے درمیان بندھی رسی پر بنا کسی سہارے فضا میں چلتے دیکھا جاسکتا ہے/ویڈیو اسکرین گریب
اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں موجود شخص کو دو پیراشوٹ کے درمیان بندھی رسی پر بنا کسی سہارے فضا میں چلتے دیکھا جاسکتا ہے/ویڈیو اسکرین گریب

عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے  لوگ  طرح طرح کے کرتب اور کارنامے کرتے نظر آتے ہیں جس میں وہ جان جوکھم میں  بھی ڈالنا پسندکرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں  ایک ایسی ہی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہے جو گنیز ورلڈ ریکارڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی  ہے۔

ویڈیو  میں موجود شخص کو دو پیراشوٹ کے درمیان بندھی رسی پر بنا کسی سہارے فضا میں چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ رافیل زگنو بریدی نے 6236 فٹ کی بلندی پر سلیک لائن (دو غباروں کے درمیان بندھی رسی پر چل کر ) نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

وائرل ویڈیو میں رافیل نامی شخص کو رسی پر سنبھل کر قدم رکھتے چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :