09 اپریل ، 2022
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسر ڈاکٹر رضوان چھٹی پر چلے گئے۔
ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان کی چھٹی پر جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹرنازیہ عنبرین کو ڈائریکٹرکا چارج دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے نازیہ عنبرین کو چارج دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جب کہ ڈاکٹر رضوان کی چھٹی 11 اپریل سے شروع ہوگی۔
ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کررہے تھے۔