Time 11 اپریل ، 2022
دنیا

ترک صدر کا شہباز کو ٹیلیفون، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی

آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، طیب اردوان کی شہباز شریف سے گفتگو— فوٹو: فائل
آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، طیب اردوان کی شہباز شریف سے گفتگو— فوٹو: فائل 

وزیراعظم شہبازشریف کو ترکی کے صدر  رجب طیب اردوان نے ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی۔

ٹیلیفونک گفتگو میں صدر اردوان کا کہنا تھاکہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے آپ کی قیادت میں پاک ترکی برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیلی فون کرنے اور مبارکباد پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کسی بھی غیرملکی سربراہ مملکت کی جانب سے پہلا رابطہ ہے اور انہیں مبارکباد دی گئی ہے۔

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :