Time 12 اپریل ، 2022
پاکستان

شہباز شریف کے بیٹے نے والد کی اچکن پر کیا کہا؟

تقریب حلف برادری کی تقریب میں شہباز شریف کی اچکن بھی موضوع بحث رہی/ فائل فوٹو
تقریب حلف برادری کی تقریب میں شہباز شریف کی اچکن بھی موضوع بحث رہی/ فائل فوٹو

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز  بھی والد کی اچکن  پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی تقریب حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے حلف لیا۔

حلف برادری کی تقریب میں شہباز شریف کی اچکن بھی موضوع بحث رہی۔

تاہم اب ان کے صاحبزادے سلیمان شریف نے والد کی اچکن پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

سلیمان شریف نے والد شہباز شریف کی اچکن زیب تن کی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہمیشہ کی طرح خوش لباس شہباز شریف‘۔

بعد ازاں سلیمان شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری اور شہباز شریف کی تقریب  حلف برداری کی ایک تصویر کو ری ٹوئٹ کیا۔

تصویر میں صارفین سے پوچھا گیا تھا کہ کس نے بہتر طریقے سے شیروانی پہنی؟

اس کے جواب میں سلیمان شریف نے لکھا کہ یہ واضح ہے جو ہر کام بہتر طریقے سے کرتا ہے۔

سلیمان شریف نے اپنی ٹوئٹ میں والد کو ٹیگ بھی کیا۔

مزید خبریں :