Time 15 اپریل ، 2022
پاکستان

ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کرنے پر بینک ملازمین سراپا احتجاج

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہفتہ وار دو چھٹیاں فوری طور پر بحال کی جائیں. اسکرین گریب
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہفتہ وار دو چھٹیاں فوری طور پر بحال کی جائیں. اسکرین گریب

وزیر اعظم شہباز  شریف کی جانب سے ہفتے میں دو  چھٹیاں ختم کرنے کے اعلان کے خلاف بینک ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

بینک ملازمین کا کہنا ہے کہ نئی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد نہ صرف ہفتے میں دو چھٹیاں ختم کردی ہیں بلکہ رمضان المبارک میں پبلک ڈیلنگ کے لیے بینک کے اوقات کار تبدیل کرکے 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کر دیے ہیں۔

احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ پبلک ڈیلنگ کے ساتھ ساتھ بینک عملہ عالمی سطح پر بھی لین دین کرتا ہے، چونکہ دنیا بھر کاروباری سرگرمیاں ہفتے میں دو روز بند رہتی ہیں لہذا پاکستان میں بھی بینک کی سرگرمیاں دو دن بند ہونی چاہئیں۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر ہونے والے احتجاج میں مختلف بینکوں کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس میں مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور حکومتی فیصلے کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہفتہ وار دو چھٹیاں فوری طور پر بحال کی جائیں، بعدازاں احتجاج میں شریک مختلف بینکوں کے عملے نے پر امن طور پر مظاہرہ ختم کردیا۔

مزید خبریں :