17 اپریل ، 2022
سابق وزیراطلاعات و تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے جبکہ وزیر اعظم نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئےگورنر کو عہدے سے ہٹایا ہے۔
تاہم اب فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے اور ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی لہٰذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔