Time 20 اپریل ، 2022
پاکستان

حکومت نے طاہر رائے کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا

طاہر رائے ڈی پی او شیخوپورہ، مظفرگڑھ اور رحیم یارخان کے فرائض انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ آئی جی بلوچستان کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں/ فائل فوٹو
طاہر رائے ڈی پی او شیخوپورہ، مظفرگڑھ اور رحیم یارخان کے فرائض انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ آئی جی بلوچستان کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ  عباسی کو ہٹاکر طاہر رائے کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا۔

نئے ڈی جی ایف آئی اے طاہر رائے نے 6 سال سی ٹی ڈی پنجاب کی سربراہی کی جب کہ وہ ڈی آئی جی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپوربھی رہ چکے ہیں۔

طاہر رائے ڈی پی او شیخوپورہ، مظفرگڑھ اور رحیم یارخان کے فرائض انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ آئی جی بلوچستان کے طور  پر بھی کام کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ طاہر رائےکراچی میں ایس پی اور اے ایس پی کے عہدوں پرکام کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :