Time 21 اپریل ، 2022
پاکستان

انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، ملک کو پٹری پرڈال کر الیکشن کی جانب جائینگے، وزیرخزانہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ اس سال خسارے کا بجٹ ہوگا، مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں، ملک کو پٹری پرڈال کرالیکشن کی جانب جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن جانے سے قبل لندن پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

لندن میں میڈیا سےگفتگو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اہم ترین مسئلہ معاشی حالت کی بہتری ہے، نواز شریف نے ہدایت کی ہےکہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے، سبسڈی ختم نہ کی تو پھر قرض لینا پڑےگا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس سال خسارے کا بجٹ ہوگا، مشکل فیصلےکرنا ہوں گے، عمران حکومت پہلے ہی ریکارڈ قرض لے چکی ہے، ٹیکس بھی اتنا جمع نہیں کیا، جتنا ن لیگ چھوڑ کر گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں، نگران حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں کرسکتی، ملک کو پٹری پر ڈال کر الیکشن کی جانب جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سےکیےگئےکچھ وعدے جان بوجھ کر اور کچھ وعدے نااہلی سے توڑے، پاکستان میں مہنگائی دنیا میں تیسرے نمبرپر ہے، عمران خان نے نااہلی اوربدعنوانی کے امتزاج کی تاریخ رقم کی ہے۔

مزید خبریں :