Time 22 اپریل ، 2022
پاکستان

آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے جان بوجھ کر توڑے گئے: وزیر خزانہ

عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خود مختاری کا سودا کیا: خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل
 عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خود مختاری کا سودا کیا: خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے گئے کچھ وعدے جان بوجھ کر اور کچھ وعدے نااہلی سے توڑے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔

بعد ازاں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن کے لیے روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خود مختاری کا سودا کیا، ہم اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، ان کی خدمات مزید درکار نہیں ہیں۔

مزید خبریں :