Time 27 اپریل ، 2022
پاکستان

طویل لوڈشیڈنگ سے عید کے رنگ ماند پڑ گئے، شہریوں سمیت تاجر برادری کابھی برا حال

دیہات اور چھوٹے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 13 گھنٹےتک پہنچ گیا ہے/فوٹوفائل
دیہات اور چھوٹے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 13 گھنٹےتک پہنچ گیا ہے/فوٹوفائل

ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کم نہ ہونے سے عید کے رنگ پھیکے پڑ گئے۔

ملک بھر میں طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروباری طبقہ اور تاجر برادری جہاں  مشکلات کا شکار ہے وہیں لاہور سمیت پنجاب بھر میں رمضان المبارک کے دوران گرم موسم میں گھنٹوں بجلی غائب ہونے سے شہریوں کا برا حال ہے۔

پنجاب میں دیہات اور چھوٹے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 13 گھنٹےتک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے اور کوئٹہ میں 8 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی ہے۔

یاد رہے کہ  وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے یکم مئی سےملک میں لوڈ شیدنگ مکمل ختم کرنےکی ہدایت کر دی ہے۔

مزید خبریں :