Time 29 اپریل ، 2022
پاکستان

پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ کی مدت میں توسیع

معقول عذرکے بغیر ملازمت سے غیرحاضری بھی ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی، نوٹیفکیشن جاری— فوٹو: فائل
معقول عذرکے بغیر ملازمت سے غیرحاضری بھی ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی، نوٹیفکیشن جاری— فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے) میں لازمی سروس ایکٹ کی مدت میں توسیع کردی گئی۔

28 اپریل 2022 سے اگلے 6 ماہ کی توسیع پر مبنی ایڈمن آرڈر جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ادارے میں انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ 2012 کی موجودگی کے باوجود ایکٹ مؤثر ہوگا۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ کی خلاف ورزی کمپنی کے قوانین کے تحت بدانتظامی ہے، ایڈمن آرڈر کے مطابق معقول عذرکے بغیر ملازمت سے غیرحاضری بھی ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی، اتھارٹی کی رضامندی کے بغیر ملازمت سے رخصت ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق ملازمین کا اپنے کام کی جگہ کو چھوڑنا یا کسی بھی فرد کوخلاف قانون عمل پراکسانا جرم ہوگا اور ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ملازم کو قید کے علاوہ جرمانہ کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ 

ایکٹ کے تحت عرصے سے ملازمین وافسران کی یونینز ایسوسی ایشنز کو مبینہ طور پر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :