انٹرٹینمنٹ
10 نومبر ، 2012

راحت فتح علی خان کے گانے "یہ جو ہلکی ہلکی خماریاں"کی وڈیو جاری

 راحت فتح علی خان کے گانے

ممبئی. . . .این جی ٹی…اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم "سن آف سردار"کے لیے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے"یہ جو ہلکی ہلکی خماریاں"کی وڈیو جاری کردی گئی۔"یہ جو ہلکی ہلکی خماریاں، ہیں محبتوں کی تیاریاں "کے بولوں پر مبنی گانے کو گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں اجے دیوگن کو سوناکشی سنہا کیساتھ رومانٹک موڈمیں دکھایا گیا ہے جبکہ اس گانے سمیت فلم کی موسیقی ہمیش ریشمیہ اور ساجد واجد نے دی ہے۔تیلگو فلم کی ریمیک سن آف سردار کی ہدایتکاری اشونی دھیر نے دی ہے جس میں اجے دیوگن کیساتھ ساتھ سوناکشی ،سنجے دت اور جوہی چاؤلہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ایکشن ،رومانس اور کامیڈی سے بھرپور اس فلم کو اجے دیوگن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو13نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :