پاکستان

اسلام آباد ائیرپورٹ: جدہ جانیوالے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

اے ایس ایف کے ماہر عملے نے سامان کی اسکیننگ کے دوران سفری بیگ کو مشتبہ قرار دیا/ فوٹو جیو نیوز
اے ایس ایف کے ماہر عملے نے سامان کی اسکیننگ کے دوران سفری بیگ کو مشتبہ قرار دیا/ فوٹو جیو نیوز 

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنا کر ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق مسافر احسان اللہ جدہ جانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا جہاں اے ایس ایف کے ماہر عملے نے سامان کی اسکیننگ کے دوران سفری بیگ کو مشتبہ قرار دیا۔ 

اے ایس ایف کے مطابق مزید چھان بین کے دوران عملے نے بیگ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی، مسافر نے ہیروئن بیگ کی تہہ کے اندر کپڑے میں جیب کی طرح سلے 13 چھوٹے پیکٹوں میں مہارت سے چھپا رکھی۔

اے ایس ایف کا کہنا ہےکہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :