اوپو رینو 8 سیریز کے فونز 23 مئی کو متعارف کرانے کا اعلان

اس سیریز کے فونز سب سے پہلے چین میں پیش کیے جائیں گے / فوٹو بشکریہ اوپو
اس سیریز کے فونز سب سے پہلے چین میں پیش کیے جائیں گے / فوٹو بشکریہ اوپو

رینو 7 سیریز کو اوپو نے نومبر 2021 میں سب سے پہلے چین میں پیش کیا تھا اور اب وہ رینو 8 سیریز کو متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

اوپو رینو 8 سیریز کو چین میں 23 مئی کو متعارف کرایا جارہا ہے ، یہ سیریز رینو 8 ایس ای، رینو 8 اور رینو 8 پرو پر مشتمل ہوگی ۔

رینو 8 میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 7 جنریشن 1 پراسیسر دیے جانے کا امکان ہے جبکہ رینو 8 پرو کے لیے میڈیا ٹیک کے ڈیمینسٹی 8100 پراسیسر کا انتخاب کیا جائے گا۔

ایک لیک کے مطابق رینو 8 پرو کے فرنٹ کیمرا کے انداز کو بدلا جارہا ہے اور اس ماڈل میں پنچ ہول کٹ آؤٹ بائیں کونے کی بجائے سینٹر میں دیا گیا ہے۔

اس سے ہٹ کر فرنٹ ڈیزائن رینو 6 پرو پلس اور رینو 7 پرو سے ملتا جلتا ہی محسوس ہوتا ہے۔

اوپو رینو 8 پرو / فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
اوپو رینو 8 پرو / فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

اسی طرح رینو 8 پرو میں 6.62 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا جائے گا۔

اسی طرح 4500 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی جس کے ساتھ 80 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی جبکہ فون کے بیک پر 50 میگا پکسل مین، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ ہوگا۔

مزید خبریں :