رانا صاحب! عمران کو قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیر مت چھوڑنا، مریم نواز

عمران خان کو سکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں، نائب صدر ن لیگ— فوٹو: فائل
عمران خان کو سکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں، نائب صدر ن لیگ— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز  نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’رانا صاحب! عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیراس کو چھوڑنا مت  تاکہ اس کے نئے شوشے اور جھوٹ کو بےنقاب کیا جائے۔‘

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں، 4 سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اس کو لگ گئی ہے یہ وہی مانگ رہا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے کہا کہ ان کے قتل کی سازش کی جارہی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرادی ہے جس میں تمام کرداروں کے نام بتائے گئے ہیں، اگر انہیں کچھ ہوا تو یہ ویڈیو منظر عام پر آجائے گی۔

مزید خبریں :