وزیرخارجہ بلاول بھٹو تین روزہ دورے پر نیو یارک پہنچ گئے

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر نیو یارک پہنچ گئے۔—فوٹو: وزارت خارجہ
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر نیو یارک پہنچ گئے۔—فوٹو: وزارت خارجہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر نیو یارک پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو زرداری آج امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے  ملاقات کریں گے جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیر مملکت خارجہ امورحناربانی کھر کے مطابق بلاول بھٹو آج گلوبل فوڈ سکیورٹی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ جمعرات کو سلامتی کونسل کی کھلی کچہری میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق  بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

اس کے علاوہ دورہ امریکا میں بلاول بھٹو اٹلی،جرمنی کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ وہ 21 مئی کو چین اور 23 مئی کو سوئٹزر لینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔


مزید خبریں :