جزلان قتل کیس: دو ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کی پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا/ فائل فوٹو
عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کی پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا/ فائل فوٹو

کراچی: 19 سالہ طالب علم جزلان کے قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے 2 جون تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی میں سپرہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہونے والے واقعے پر نوجوان کے قتل کیس میں پولیس نے دو گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا۔

مدعی مقدمہ کی جانب سے ملزمان کو ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی جب کہ ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ حسنین کم عمر ہے اس کا ریمانڈ نہیں ہوسکتا لہٰذا جیل بھیجا جائے ۔

 عدالت نے ملزم حسنین اور اس کے والد فائز کو 2 جون تک کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

واضح رہے کہ 24 اور 25 مئی کی درمیانی رات سپر ہائی پر موجود نجی ہاؤسنگ اسکیم میں دل دہلا دینے والا واقعہ ہوا جہاں 19 سال کے طالب علم جزلان کو معمولی سے جھگڑے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

جزلان اپنے دو دستوں کے ساتھ پڑھائی کیلئے گھر سے گیا تھا جب کہ وہ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر اور گھر کا لاڈلا تھا۔ 

مزید خبریں :