پاکستان

ترکش ائیرلائن کے طیارے میں فنی خرابی، کراچی سے استنبول کی پرواز منسوخ

260 مسافروں کو ائیرپورٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے اور ان تمام مسافروں کی روانگی کا نیا شیڈول آج رات کو متوقع ہے/ فائل فوٹو
 260 مسافروں کو ائیرپورٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے اور ان تمام مسافروں کی روانگی کا نیا شیڈول آج رات کو متوقع ہے/ فائل فوٹو

ترکش ائیرلائن کے طیارے میں فنی خرابی کے باعث کراچی سے استنبول کے لیے پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ائیر لائن کا طیارہ ٹی کے 708 آج صبح 4 بجکر 25 منٹ پر استنبول سے کراچی پہنچا، طیارے نے صبح 6 بجے کے قریب استنبول روانہ ہونا تھا لیکن  فلائٹ شیڈول کے مطابق روانگی سے قبل طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی مگر انجینئرز کو ناکامی ہوئی۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فنی خرابی کےباعث پرواز کو منسوخ کردیا گیا اور اس کے تمام مسافروں کی بورڈنگ اور امیگریشن منسوخ کر دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ 260 مسافروں کو ائیرپورٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے اور  ان تمام مسافروں کی روانگی کا نیا شیڈول آج رات کو متوقع ہے۔

مزید خبریں :