02 جون ، 2022
سابق چیئرمین واپڈا کے خلاف نیب نے کارروائی کا آغاز کردیا، مزمل حسین پر تربیلا فور پروجیکٹ میں 75 کروڑ 30 لاکھ ڈالرزکی کرپشن اور کنٹریکٹرز کو غلط ادائیگیاں کروانے کا الزام ہے۔
مالی بےضابطگی کےالزام میں نیب لاہور نے مزمل حسین کو 6 جون کو طلب کرلیا ہے۔
سابق چیئرمین واپڈامزمل حسین7 مئی کو عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔