03 جون ، 2022
کراچی: جیل چورنگی کے قریب 15 منزلہ عمارت میں قائم سپر اسٹور کے تہہ خانے میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔
سپر اسٹور میں لگی آگ کے باعث عمارت میں مقیم 170 خاندان بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ عمارت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمار ت اب رہائش کے قابل نہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہےکہ آگ کنٹرول میں ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، اب بھی 18 سے زائد فائر ٹینڈرز کام کررہے ہیں۔
دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو خط لکھ دیا جس میں بتایا گیا ہےکہ بلڈنگ کے اطراف کی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے سپر اسٹور کے مالک 3 بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔