Time 05 جون ، 2022
پاکستان

شکر گڑھ میں دودھ والا کنواں

دودھ  اور  شہد کی نہریں بہانے کی افسانوی اور  سیاسی کہاوتیں بچپن میں سنی تھیں لیکن نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں ایک صوفی بزرگ کے عقیدت مندوں نے یہ افسانوی کہاوتیں سچ ثابت کر دکھائیں۔

 شکر گڑھ کے نواحی گاؤں بڑا پنڈ جرپال میں حضرت  قلندر حسین قلندر کےعرس  پر  زائرین کے لیے روایتی لنگرکی بجائے دودھ کا کنواں چلایا جا تا ہے۔

خوبصورت پوشاک والی اونٹنی کی مدد سے چلنے والے اس کنویں میں 15 ٹن سے زائد الائچی، پستہ،  بادام سے تیار ٹھنڈا میٹھا دودھ ڈالا جاتا ہے  اور  زائرین کو 3 روز تک پیش کیا جاتا ہے۔

کنویں میں تیار کیا جانے والا مشروب  ہر عمر کے افراد شوق سے پیتے بھی ہیں اور بوتلیں بھر بھر کر بطور تبرک گھروں کو بھی لے جاتے ہیں۔

میلے میں بچوں کے لیے رنگ برنگے جھولے، مٹھائیوں کے اسٹالز اور مینا بازار  بھی سجایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :