11 جون ، 2022
بہاء الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کیس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بہاء الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نےگرفتار 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے متاثرہ خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کی ویڈیو بھی بنائی تھی، ملزمان کے موبائل فونز اور ویڈیو برآمدکرنی ہیں، ملزمان کے یونیفارم بھی برآمدکرنے ہیں۔
عدالت نےگرفتار 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی، ٹرین عملے کےگرفتار ملزمان میں محمد زاہد ،عاقب منیر ، ذوہیب، عامر رضا اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 28 مئی کو ملتان سےکراچی آنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی، ملزمان کے خلاف سٹی ریلوے تھانے میں مقدمہ درج ہے، متاثرہ خاتون عدالت میں دو ملزمان کو شناخت بھی کر چکی ہے۔
خیال رہےکہ بہاء الدین زکریا ایکسپریس ٹرین نجی شعبےکے زیر انتظام چلائی جارہی ہے۔