20 جون ، 2022
کراچی: مچھر کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون اور اس کی دو بیٹیاں جاں بحق جب کہ ایک بیٹی سمیت 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ مچھر کالونی میں بابری مسجد کے قریب پیش آیا اور جس مکان کی چھت گری وہ ڈاکٹر نور عالم کی ملکیت ہے جب کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ حادثے میں ڈاکٹر نور عالم کی دو بیٹیاں اور بیوی جاں بحق ہوگئی جب کہ ایک بیٹی اور ایک خاتون زخمی ہوئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ آمنہ نور عالم، اس کی 18 سالہ بہن یاسمین اور ڈاکٹر نور عالم کی اہلیہ 45 سالہ رشیدہ شامل ہیں۔
زخمیوں میں ڈاکٹر نور عالم کی 14 سالہ بیٹی انوری اور 22 سالہ خاتون شنواری زوجہ یونس شامل ہیں۔