21 جون ، 2022
وفاقی حکومت نے 5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سکوک بانڈز جاری کرنےکی منظوری دی گئی، ذرائع کا کہنا ہےکہ سکوک بانڈز سے مقامی قرضوں کا بوجھ کم ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے 5 سرکاری املاک گروی رکھ کرسکوک بانڈز جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ کےقانونی رکاوٹ کے بغیر حصے، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے، اسپورٹس کمپلیکس اور مکران ہائی وےکو گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کی ایسٹ اینڈویسٹ وہارف کوبھی گروی رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔