Time 25 جون ، 2022
پاکستان

بیٹا پیدا نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو زخمی اور ایک بیٹی کو قتل کردیا

واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

فیصل آباد: شوہر  نے بیٹا پیدا  نہ ہونے پر دوسری  اہلیہ اور بچوں کو قینچی کے وار کرکے زخمی کردیا۔

ریسکیو  حکام کےمطابق ملزم کے وار سے خاتون اور 4 بچے زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع  ملنے پر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم  توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان عطااللہ تارڑ نے فیصل آباد واقعے کا نوٹس  لے لیا اور اسپتال  کا دورہ  کیا۔

عطا اللہ تارڑ کا  کہنا تھا کہ تیزاب گردی کے واقعے کا بھی نوٹس لیا ہے، ان کیسز کو ٹیسٹ کیس بنائیں گے۔


مزید خبریں :