کھیل
Time 28 جون ، 2022

شاہد آفریدی کا موٹر وے پر چالان ہوگیا

اس موقع پرپولیس اہلکاروں نے شاہد آفریدی کے ساتھ سیلفی بھی لی/فوٹو:بشکریہ سوشل میڈیا
اس موقع پرپولیس اہلکاروں نے شاہد آفریدی کے ساتھ سیلفی بھی لی/فوٹو:بشکریہ سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر  اور کپتان شاہد آفریدی کا موٹر وے پر تیز رفتار ی سےگاڑی چلانے پر چالان ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آرہے تھےکہ اس دوران موٹر وے پر مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر موٹر وے پولیس نے ان کا 1500 روپےکا چالان کردیا۔

بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے شاہد آفریدی کے ساتھ تصاویر  بھی لیں۔

فوٹو:بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو:بشکریہ سوشل میڈیا

اس موقع پر شاہد آفریدی  نے موٹر وے پولیس کو شاباش دی اورکہا کہ قانون سب  کے لیے برابر ہے۔

مزید خبریں :