Time 06 جولائی ، 2022
پاکستان

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق حکم کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ  میں پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر اراکین کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے حکم کے خلاف مسلم لیگ ن کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کرےگا۔

سنگل بینچ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کرنے کے حکم کے خلاف ن لیگ نے اپیل دائر کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف حکم امتناع کی استدعا کی تھی۔

اب سنگل بینچ کے فیصلےکے خلاف مسلم لیگ ن کی اپیل سماعت کے لیے مقررکردی گئی ہے۔

خیال رہےکہ 27 جون کو لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر اراکین کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے لیے تحریک انصاف کی درخواست منظورکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کرنےکی ہدایت کی تھی۔

آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے دو اقلیتی اور تین خواتین ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

مزید خبریں :