Time 08 جولائی ، 2022
پاکستان

آج کراچی میں سب سے زیادہ اور سب سے کم بارش کہاں ہوئی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے پہلے اسپیل کے چوتھے روز سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 94.7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی— فوٹو: فائل
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے پہلے اسپیل کے چوتھے روز سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 94.7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی— فوٹو: فائل

کراچی شہر میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار محکمہ موسمیات نے جاری کردیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے پہلے اسپیل کے چوتھے روز  سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 94.7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ اولڈ ائیرپورٹ میں 54 ملی میٹر، فیصل بیس میں 46 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 38 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

یونیورسٹی روڈ پر 27.6 ملی میٹر ، قائدآباد میں 25.5 ملی میٹر، ناظم آباد میں 19.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گڈاپ میں 13.6 ملی میٹر، ڈی ایچ اے میں 10.5 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 8.9 ملی میٹر، کیماڑی اور مسرور بیس میں 8 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی،

گزشتہ روز سرجانی میں سب سے زیادہ 65 ملی میٹر بارش ہوئی تھی تاہم آج صرف 7 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، گلشن معمار میں 6.6 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 5.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں سب سے کم بارش اورنگی ٹاؤن میں 5.1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :