Time 20 جولائی ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی قیادت کا وزیراعلیٰ کے انتخاب تک لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور پہنچیں گے جب کہ شاہ محمود، اسد عمر اور فواد چوہدری آج لاہور جائیں گے/ فائل فوٹو
سابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور پہنچیں گے جب کہ شاہ محمود، اسد عمر اور فواد چوہدری آج لاہور جائیں گے/ فائل فوٹو

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے لاہور  میں سیاسی میدان سنبھالنے کا فیصلہ  کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر شاہ محمودقریشی آج ملتان سےلاہورپہنچیں گے جب کہ فواد چوہدری اور اسد عمر بھی لاہور پہنچ کر مشاورتی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور پہنچیں گے اور  پی ٹی آئی قیادت وزارت اعلیٰ کے انتخاب تک لاہور میں قیام کرےگی جس دوران  پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما آج پارٹی کے ارکان اسمبلی  سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما لاہور میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی سے بھی ملاقات  کریں گے جب کہ شیخ رشید بھی آج لاہور پہنچیں گے۔


مزید خبریں :