Time 20 جولائی ، 2022
پاکستان

عمران چیف الیکشن کمشنر سے تنہا ملنا چاہتے تھے: سابق سیکرٹری کا انکشاف

چیف الیکشن کمشنر کے پاس اس کی آڈیو بھی موجود ہے، وقت پڑنے پر وہ ان افراد کے نام بھی بتائیں گے: کنور دلشاد/ فائل فوٹو
چیف الیکشن کمشنر کے پاس اس کی آڈیو بھی موجود ہے، وقت پڑنے پر وہ ان افراد کے نام بھی بتائیں گے: کنور دلشاد/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے اکیلے میں ملاقات کرنا چاہتے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ اس مقصد کے لیے عمران خان نے اپنے قابل اعتماد ساتھی کو پیغام دے کر چیف الیکشن کمشنر کے پاس بھیجا تھا لیکن چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان سے اکیلے میں ملاقات سے معذرت کرلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس اس کی آڈیو بھی موجود ہے، وقت پڑنے پر وہ ان افراد کے نام بھی بتائیں گے۔

اس سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کا بڑا فیصلہ آرہا ہے، وہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت لگا رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے پیمرا سے آڈیو ویڈیوز منگوالیے ہیں۔

مزید خبریں :