21 جولائی ، 2022
لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے تو چوہدری پرویز الہیٰ اور ان کے بیٹے مونس الہیٰ بغیر ملاقات ہی چلے گئے۔
آصف زرداری کی آج یہ چوہدری شجاعت سے دوسری ملاقات ہے۔ جب وہ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہٰی اور مونس الہٰی آصف زرداری سے نہیں ملے اور باہر چلے گئے۔
ذرائع مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں آصف زرداری کیا کہانی بیچنے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ کے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے اور اسی سلسلے میں وہ چوہدری شجاعت سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کی 10 سیٹیں ہیں۔