پاکستان
Time 23 جولائی ، 2022

پی ٹی آئی کو کوئی لُڈو بورڈ خرید دے: ریحام کا مشورہ

تو فیصلہ ہوگیا، شہباز شریف ہی پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اور حمزہ شہباز بدستور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں: ریحام—فوٹو فائل
تو فیصلہ ہوگیا، شہباز شریف ہی پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اور حمزہ شہباز بدستور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں: ریحام—فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مشورہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو کوئی لُڈو خرید دے۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر ریحام خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ 'تو فیصلہ ہوگیا، شہباز شریف ہی پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور حمزہ شہباز بدستور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں'۔

ریحام خان نے کہا کہ 'اس لیے بنیادی طور پر پی ٹی آئی کے پاس ان دنوں خود کو مصروف رکھنے کے لیے کچھ نہیں ہے، تو کوئی انہیں لڈو بورڈ ہی خرید دے'۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 'پاکستان اس وقت فتنہ خان اور اس کے انتشاری سپورٹرز کے ہاتھوں یرغمال ہے'۔ 

انہوں نے لکھا 'جب تک اس جتھے کو لگام نہیں ڈالی جائے گی، یہ ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا'۔

ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹ میں سوال کیا کہ  تحریک انتشار کو سرپرائز دینے کا بڑا شوق تھا، کوئی ان سے پوچھے کے کل والا سرپرائز کیسا لگا؟

اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ بھی بتا دیں پہلے تحقیقات امریکا والے خط کی کروانی ہیں یا چوہدری شجاعت والے خط کی۔


مزید خبریں :