24 جولائی ، 2022
وفاقی حکومت نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ریڈ زون میں اینٹی رائٹس فورس بھی تعینات کرنے کا امکان ہے اور اینٹی رائٹس فورس ڈنڈوں اورآنسوگیس گنز سے لیس ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں قیدی وین اور واٹر کینن گاڑی بھی رکھنے پر تجویز بھی زیرغور ہے۔
حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے اور کل کسی صورت سیاسی کارکنوں کو سپریم کورٹ تک رسائی نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں داخلہ آفس کارڈ کی بنیاد پر ہی دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی۔