24 جولائی ، 2022
وفاقی حکومت اور اتحادی جماعتوں نے فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سپریم کورٹ میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت کل ہوگی۔
حکومت اور اتحادی جماعتوں نے کل فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فل کورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب، سپریم کورٹ بار کی نظر ثانی درخواست اور متعلقہ درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔
دوسری جانب اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ فل کورٹ بٹھانے کے مطالبے میں کسی قسم کی بدنیتی شامل نہیں، اس مقدمے کے مستقبل کی سیاست پر دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔