Time 25 جولائی ، 2022
پاکستان

پنجاب کے اقتدار سے متعلق فیصلہ، رانا ثنااللہ نے سپریم کورٹ سے کیا گزارش کی؟

پارٹی قیادت نے آج کی سماعت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے: وفاقی وزیر داخلہ/فوٹوفائل
پارٹی قیادت نے آج کی سماعت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے: وفاقی وزیر داخلہ/فوٹوفائل

وفاقی وزیر  داخلہ رانا ثنااللہ نے پنجاب کے اقتدار سے متعلق اہم فیصلہ آنے سے قبل سپریم کورٹ سے گزارش کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے آج کی سماعت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے احترام کے ساتھ گزارش کریں گے کہ کیس کو نہ سنیں اور  نیا بینچ بنائیں، یہ درخواست بھی کریں گے کہ فل کورٹ کیس کو سنے۔

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ بینچ کےجج صاحبان کے ہم سے متعلق خیالات سے سب واقف ہیں، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ موجودہ ججز کیس نہ سنیں، چاہتے ہیں فل کورٹ سنے۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز  22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ کے دوران دوسری بار  وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے۔

تاہم ان کے مخالف امیدوار چوہدری پرویز  الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پیر تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ رہنے کا حکم نامہ جاری کیا۔


مزید خبریں :