کھیل
18 فروری ، 2012

اسپاٹ فکسنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں، کلیئر ہوچکا ہوں، دانش کنیریا

اسپاٹ فکسنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں، کلیئر ہوچکا ہوں، دانش کنیریا

کراچی . . . . . پاکستانی اسپنر دانش کنیریا نے انگلش کرکٹر مارون ویسٹ فیلڈ کے اسپاٹ فکسنگ کرانے کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بے قصور ہوں اور انگلش پولیس مجھے پہلے ہی کلیئر کرچکی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے لیگ اسپنر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ میں بے قصورہوں، مارون ویسٹ فیلڈ کے مجھ پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، انگلش پولیس مجھے پہلے ہی کلیئرکرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلش کاوٴنٹی کرکٹر کے الزامات کا مجھ پر کوئی دباوٴ نہیں اور میری تمام توجہ کرکٹ پر ہے۔ کنیریا نے مزید کہا کہ ویسٹ فیلڈ کے الزامات سے متعلق میرا وکیل جائزہ لے کر اعلامیہ جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ انگلش کاوٴنٹی کرکٹر مارون ویسٹ فیلڈ کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں لندن کی عدالت نے 4 ماہ قید کی سزا سنائی تھی اور انہوں نے عدالت میں یہ بیان دیا تھا کہ دانش کنیریا نے انہیں اسپاٹ فکسر سے ملایا تھا۔

مزید خبریں :