اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے احمق سمجھتے ہیں: عالیہ

مجھے سچ میں بہت پسند ہے جب لوگ سوچتے ہیں کہ میں احمق ہوں کیونکہ پھر مجھ پر بے شمار میمز بنائی جاتی ہیں : بالی وڈ ادکارہ__فوٹو: انسٹاگرام
مجھے سچ میں بہت پسند ہے جب لوگ سوچتے ہیں کہ میں احمق ہوں کیونکہ پھر مجھ پر بے شمار میمز بنائی جاتی ہیں : بالی وڈ ادکارہ__فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اچھا لگتا ہے جب انہیں بے وقوف کہا جاتا ہے اور لوگ ان پر میمز بناتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اعتراف کیا کہ لوگ انہیں احمق کہتے ہیں جس کا انہیں علم ہے۔

عالیہ نے کہا 'مجھے سچ میں بہت پسند ہے جب لوگ سوچتے ہیں کہ میں  احمق ہوں کیونکہ پھر مجھ پر بے شمار میمز بنائی جاتی ہیں جس سے میری مقبولیت میں اضافہ ہوتا ہے'۔

اداکارہ نے کہا کہ 'پھر لوگ میری فلمیں اور کام بھی بہت پسند کرتے ہیں، اس لیے مجھے اطمینان رہتا ہے کہ میں یقینی طور پر اداکاری کے شعبے میں بہتر کام کررہی ہوں'۔

انہوں نے مزید کہا 'میں یہ پیغام تمام نوجوان لڑکیوں کو بھی دینا چاہوں گی کہ معلومات عامہ اور کتابی ذہانت میری نظر میں ذہانت نہیں، میری بات کا غلط مطلب نہیں لیجیے گا لیکن مجھے یہ ہی ٹھیک لگتا ہے'۔

عالیہ کے مطابق 'دنیا میں زندہ رہنے کے لیے جذباتی ذہانت کا ہونا ضروری ہے، جو کہ  ذہانت کی اعلیٰ ترین شکل ہے'۔

مزید خبریں :