تھر میں کوئلے پر چلنے والا 330 میگاواٹ بجلی گھرکا ایک اور منصوبہ مکمل

فوٹو: سندھ گورنمنٹ فیس بک پیج
فوٹو: سندھ گورنمنٹ فیس بک پیج

صحرائے تھر میں کالا سونا کہلانے والےکوئلے پر چلنے والا 330 میگاواٹ بجلی گھرکا ایک اور منصوبہ مکمل ہوگیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھرکول بلاک ٹو کے پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا، منصوبے کے بعد مجموعی طور پر 990 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ ٹرانسمیشن سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔

330 میگاواٹ کا بجلی گھر فعال ہونے سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آنےکی امید ہے۔

خیال رہےکہ  تھر میں کوئلے پر چلنے پاور پلانٹ سے 660 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ ملک میں جاری بجلی کے بحران کے خاتمے میں سندھ حکومت اہم کردار ادا کر رہی ہے،  تھر کے اس منصوبے سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی۔

مزید خبریں :