دنیا
Time 05 اگست ، 2022

ماں نے قوت سماعت وگویائی سے محروم 4 سالہ بیٹی کو عمارت سے پھینک دیا،بچی ہلاک

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

بھارت میں ایک خاتون نے  قوت سماعت و گویائی سے محروم اپنی 4 سالہ بیٹی کو عمارت سے  پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز بنگلورو میں پیش آیا جہاں خاتون نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو عمارت کے چوتھے فلور سے نیچے پھینک دیا۔فرش پر گرنے کی وجہ سے بچی فوراً ہلاک ہوگئی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق خاتون بیٹی کے قوت سماعت و گویائی سے محروم ہونے کی وجہ سے بظاہر افسردہ رہتی تھی اور اسی وجہ سے اس نے بچی کو عمارت سے نیچے پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعہ پیش آنے کے بعد شوہر کی جانب سے شکایت درج کروانے کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خاتون ڈینٹسٹ جبکہ شوہر سافٹ ویئر انجینیئر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم کیس کی تمام زاویوں سے تفتیش کررہے ہیں اور  ماں کی ذہنی صحت کے بارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :