Time 12 اگست ، 2022
پاکستان

عمران خیراتی مقاصد کیلئے جمع پیسے ذاتی اور پارٹی مقاصد پر استعمال کرتے رہے: بلاول

پاکستان کا 1947 سے 2018 تک کا قرضہ ایک طرف اورعمران خان کے دور کا قرضہ ایک طرف ہے: بلاول بھٹو/فوٹوفائل
پاکستان کا 1947 سے 2018 تک کا قرضہ ایک طرف اورعمران خان کے دور کا قرضہ ایک طرف ہے: بلاول بھٹو/فوٹوفائل

اسلام آباد:  وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری نے  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فارن فنڈنگ کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان امریکی اور  بھارتی  شہریوں سے فنڈز اکٹھے کرتے رہے  اور  خیراتی مقاصد  کے لیے اکٹھے کیے گئے پیسے ذاتی، پارٹی مقاصد پر استعمال کرتے رہے۔

 انھوں نے کہا کہ پاکستان کا 1947 سے 2018 تک کا قرضہ ایک طرف اور عمران خان کے دور کا قرضہ ایک طرف ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنی گفتگو میں بھارت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی، ہم نے بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا، بی جے  پی ایسے اقدامات سے خود بے نقاب ہو رہی ہے، دنیا کو نظر آرہا ہے کہ بی جے پی ناصرف پاکستان بلکہ اسلام دشمن ہے۔

مزید خبریں :