Time 14 اگست ، 2022
دلچسپ و عجیب

جب طیارہ لوگوں کے سروں سے گزرا تو پھر کیا ہوا؟

اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی / اسکرین شاٹ
اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی / اسکرین شاٹ

تصور کریں کہ آپ ساحل پر کھڑے ہوں اور ایک طیارہ آپ کے سر سے چند میٹر بلندی سے گزر جائے تو کیا حال ہوگا؟

یہ کسی فلم کا منظر نہیں درحقیقت ایسا یونان کے ایک علاقے میں ہوا جہاں ایک طیارہ ائیرپورٹ پر لینڈ ہونے سے قبل بہت کم بلندی پر پرواز کرتا ہوا گزرا۔

یونان کے جزیرے Skiathos میں طیارے کی لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اس ویڈیو کو وہاں موجود ایک شخص نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

اس جزیرے میں ائیرپورٹ ساحل کے ساتھ ہی موجود ہے اوور Wizz Air کا یہ طیارہ سمندر کے کنارے موجود افراد کے سر کے اوپر سے گزرا۔

اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 5 اگست کو پوسٹ کیا گیا تھا اور طیارے کو اتنا نیچے دیکھ کر لوگ پریشان ہوگئے تھے۔

جب ائیر بس اے 32 طیارہ گزر گیا تو ساحل پر موجود متعدد افراد بے ساختہ ہنسنے لگے۔

بحیرہ روم کے جزائر میں اس طرح کی لینڈنگ عام ہے مگر ماہرین کے خیال میں Wizz Air کے طیارے کی بلندی کچھ زیادہ ہی کم تھی۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹ کی مہارت متاثر کن اور خطرناک تھی کیونکہ یہ طیارہ بہت کم بلندی سے گزرا تھا۔

مزید خبریں :