Time 15 اگست ، 2022
پاکستان

کراچی میں ایک ماہ کے دوران ہونے والی بارشوں نے ترقیاتی کاموں کی قلعی کھول دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں ایک ماہ کے دوران ہونے والی بارشوں نے ترقیاتی کاموں کی قلعی کھول دی ہے۔

کراچی میں مون سون کے اسپیلز سے سڑکوں پر نمائشی مرمتی کام کی اصلیت سامنے آگئی ہے، بارشوں کے بعد شہر کی بیشتر سڑکیں استعمال کے قابل نہیں رہیں، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے سب سے زیادہ متاثر موٹرسائیکل سوار نظر آتے ہیں۔

 تباہ حال سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے ٹریفک حادثات کا بھی سبب بن رہے ہیں، شہر میں  یونیورسٹی روڈ، گولیمار ، رضویہ،  بڑا بورڈ،  سائٹ ایریا، اولڈ سٹی ایریا  سمیت  مختلف علاقوں  میں سڑکیں زبوں حالی کا شکار  ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں کی تباہ حالی کا ملبہ سابقہ وفاقی حکومت پر ڈال دیا اور  ساتھ ہی اعلان کیا کہ سندھ کابینہ نے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے ایک ارب روپے کے ایم سی کو دینے کی منظوری دی ہے جب کہ 10 ارب روپےکا انتظام کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے بھی بتایا ہےکہ شہر  بھر میں 97 سڑکیں 145 مقامات پر خراب ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے سڑکوں کی فوری مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ کو باقاعدہ طور  پر مکتوب ارسال کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :