انٹرٹینمنٹ
15 جنوری ، 2012

مس وسکونسن لارا کیپیلرمس امریکا 2012 منتخب

مس وسکونسن لارا کیپیلرمس امریکا 2012 منتخب

واشنگٹن …امریکی ریاست وسکونسن کی حسینہ لارا کیپیلر نے مس امریکا 2012 کا تاج اپنے نام کرلیا ہے۔لاس ویگاس میں ہونے والے مقابلہ حسن میں مس وسکونسن Laura Kaeppeler کا جادو ججوں پر چل گیا جنہوں نے 50 ریاستوں کی حسیناوٴں میں لارا کیپیلر کو مس امریکا 2012 کے تاج کا حق دار قرار دیا۔ سیاست سے متعلق ایک سوال پر لارا کے جواب نے ججز کو بھی تالیاں بجانے پر مجبور کردیا ، ان کا کہنا تھا کہ مس امریکا سب کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس لئے ان کے خیال میں سیاسی رہنماوٴں کو بھی سب کی نمائندگی کرنی چاہئے اور موجودہ مشکل معاشی صورتحال میں یہ سمجھنا چاہئے کہ امریکیوں کی کس چیز کی ضرورت ہے۔ صرف یہی نہیں لارا کیپیلر نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔مقابلہ جیتنے پر انہیں 50 ہزار ڈالرز ، اسکالر شپ اور ایک سال کے لئے مس امریکا کا تاج دیا گیا۔ دوسرے نمبر پر مس اوکلا ہاما اور تیسرے نمبر پر مس نیو یارک رہیں۔ سات ججز کے سامنے 50 ریاستوں کے درمیان جیت کا تاج سجانے والی مس امریکا پورا سال بچوں کے لییفنڈزاکٹھا کریں گی، گزشتہ سال کی مس امریکاTeresa سترہ سال کی سب سے کم عمر ترین فاتح تھیں۔

مزید خبریں :